اسلام آباد: منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، مسافر سے سوا سات لاکھ ریال برآمد
؎ ریال اور روپے میں تجارت سے پاکستان کو زیادہ فائدہ ہوگا: آصف درانی
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال، امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قدر
منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، دبئی جانیوالے مسافر کے جوتوں سے غیرملکی کرنسی برآمد
پاکستانی روپیہ ایشیاء کی بدترین کرنسی؟
دبئی جانے والے مسافر سے 70 ہزارسعودی ریال، 4 ہزار 24 اماراتی درہم اور 19 ہزار 300 پاکستانی روپے برآمد کیے، ترجمان اے ایس ایف— فوٹو: اے ایس ایف پشاور ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے ہزاروں ریال اور اماراتی درہم برآمد کرلیے۔ ترجمان کے مطابق دبئی جانے والے مسافر سے 70 ہزارسعودی ریال، 4 ہزار 24 اماراتی درہم اور 19 ہزار 300 پاکستانی روپے برآمد کیے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر عامر سہیل نے ریال جوتوں اور باقی کرنسی جیبوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ ترجمان نے بتایا کہ کرنسی کی مالیت مقامی روپوں میں 35 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔.
معروف سرج انجن گوگل نے پاکستاني روپے کو اصل قدر پر لاکھڑا کيا۔ رات گئے روپے کی قدر اچانک بڑھادی۔ گوگل سرچ انجن ڈالر اور یورو سمیت غیر ملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگا۔ میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو چند گھنٹوں بعد غلطی درست کرلی گئی۔ گوگل نے سرچ انجن ڈالر اور یورو سمیت غیر ملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگا، میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو چند گھنٹوں بعد غلطی درست کرلی گئی۔ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھلے 139 روپے ہی کیوں نہ ہو، مگر سرچ انجن میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 76 روپے 25 پیسے دکھائی گئی۔ گوگل نے رات گئے پاکستاني روپے کی قدر اچانک بڑھادی تھي۔ گوگل کنورٹر امریکی ڈالر چھہتر روپے پچيس پيسے،یورو ستاسي روپے، سعودی ریال بيس روپے تينتيس پیسے کا دکھانے لگا۔ برطانوی پاؤنڈ اٹھانوے روپے ستائيس پیسے کا ہوا تو اماراتی درہم بھی بيس روپے چھہترپیسے ميں گوگل پر دستياب تھا۔ گوگل کرنسی کنورٹر پر امارتی درہم 20 روپے 76 پیسے نظر آیا جبکہ گوگل کے مطابق ایک یورو 87 روپے 3 پیسے کا خریدا جاسکتا تھا۔ گوگل نے اسی طرح ہر کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی شرح بڑھا دی، نومبر میں ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا، مگر گوگل نے ڈالر کی قدر میں کمی کے سب ریکارڈ توڑ ڈالے۔ گوگل کے کرنسی کنورٹر پر پاکستانی روپے اور دیگر کرنسیوں کے شرح مبادلہ کے غلط نتائج پروگرامنگ کی غلطی کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔ یہ سب باتیں اپنی جگہ مگر گوگل کی اس غلط نے اسی ٹوئٹر پر منٹوں میں ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا، جس پر لوگ اسکرین شاٹ لے کر لطیفے چھوڑنے لگے۔.